Sunday , February 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / لڑکیوں کے متعلق عوام میں شعور بیداری مہم

لڑکیوں کے متعلق عوام میں شعور بیداری مہم

 

حیدرآباد۔4فبروری(سیاست نیوز) اتوار کے روز پرانے شہر کے لال دروازہ تا چارمینار ایک ریالی نکالی گئی جس کامقصد لڑکیو ںکے تعلق سے عوام میںشعور بیداری پیدا کرنا تھا۔ بالالا حقولہ سنگھم اور چلڈرن اسپورٹس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقد ہ ریالی کا عنوان ’’بیٹی بچاؤ ‘ بیٹی پڑھائو تھا جس میں ڈی سی پی ساوتھ زون مسٹر ستیہ نارائنہ‘ ڈی سی شمس آباد شریمتی پدماجا‘ کمیشن برائے حقوق اطفال شریمتی روایتی‘ ممتاز ماہر نسواں ڈاکٹر شوبھا‘ ماہر نفسیات ڈاکٹر رادھیکا‘ خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی شریمتی ریکھا‘ ویمن پولیس اسٹیشن قدیم شہر کے انسپکٹر شریمتی لکشمی مادھوی کے علاوہ بالالا حقولہ سنگھم کی صدر انورادھا رائو نے بھی اس ریالی میںشرکت کی ۔ منتظمین ریالی نے بتایا کہ اس پروگرام کااصل مقصد لڑکیو ںکے مسائل جیسے کم عمر میںشادی‘ لڑکیوں کا جنسی استحصال‘ بچہ مزدوری ‘پرانے شہر میں تعلیم کا سلسلہ منقطع ہوجانا جیسے موضوعات کوزیربحث لاکر اس کا حل تلاش کرنا ہے۔ منتظمین ریالی نے زورد یا کہ شادیوں کے لئے لڑکی کی عمر18سے 20َّٓ سال مقرر کی گئی ہے اگر اس سے کم عمر میںشادی کی کوشش کرنے والو ںکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جانے چاہئے۔ منتظمین کا ماننا ہے کہ وہ لڑکیوں اپنی تعلیم کو جاری رکھناچاہتی ہیں مگر والدین ان کی شادی کی فکر میںکم عمر میںہی شادی کردیتی ہیںجس کی وجہہ سے نہ صرف تعلیم کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے ناخواندگی میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔منتظمین نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ معاشی پسماندگی کی وجہ سے ابتدائی تعلیم کے دوران ہی کئی لڑکیوں کی تعلیم کا سلسلہ ٹوٹ جاتا ہے لہٰذاحکومت اور این جی اوز پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے لڑکیو ںکو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے کاکام کریں۔سینکڑو ںکی تعداد میںاسکولی طالبات نے اس ریالی میںحصہ لیا۔ بعدازاں تاریخی چارمینا ر کے دامن میںپہنچ کر ریالی جلسہ کی شکل اختیارکرلی۔ ریالی کے دوران کئی لڑکیوں نے رانی ردراماں‘ ملالہ یوسف زئی‘ گوری لنکیش‘ پی وی سندھو‘ چاکلی ایلماں‘ ایم ایس سبا لکشمی‘ثانیہ مرزا اور دوسری افسانوی خواتین کی شکل اختیار کرتے ہوئے اس پروگرام کا حصہ بنی۔ چارمینار کے دامن میںلڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کھیل کود بالخصوص کراٹوں کے مقابلے بھی کرائے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT