Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کو بلیک میل کرنے والا دھوکہ باز گرفتار

لڑکی کو بلیک میل کرنے والا دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کے سائبر کرائم شعبہ نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا۔ جو لڑکی کی عریاں تصاویر کے ذریعہ اسے بلیک میل کررہا تھا۔ اے سی پی سائبر کرائم سائبرآباد مسٹر جے رام کے مطابق پولیس نے وائی انیل کمار کو گرفتار کرلیا جو بنگلور کا ساکن اور پرکاشم ریاست آندھراپردیش کا متوطن ہے۔ پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر کارروائی انجام دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق انیل کمار ایک خانگی ادارہ میں بحیثیت اے بی ایم خدمات انجام دیتا تھا۔ اس نے ایک لڑکی سے دوستی کی اور دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ لڑکی انیل کی سازشوں سے لاعلم تھی۔ محبت کے جال میں پھانس کر انیل نے اس کا استحصال کیا۔ یہ لوگ ہوٹل ریسٹورنٹ تفریحی مقامات جایا کرتے تھے۔انیل نے اس کی عریاں تصاویر بنوائیں اور جیسے ہی لڑکی کو اس بات کا پتہ چلا کہ انیل کے اور بھی کئی لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ تعلقات ہیں، لڑکی پریشان ہوگئی اور وہ انیل سے دوری اختیار کرنے لگی۔ تاہم اس دوران انیل نے لڑکی کے بھائی کو لڑکی کی نیم عریاں تصویر روانہ کئے جس کے بعد سارا خاندان تناؤ کا شکار ہوگیا۔ لڑکی نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس میں شکایت کی۔ پولیس نے انیل کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے قبضہ سے تمام طرح کے مواد کو ضبط کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT