Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار ، فون ، لیاپ ٹیاپ ضبط

لڑکی کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار ، فون ، لیاپ ٹیاپ ضبط

حیدرآباد ۔ 18 نومبر ۔ ( سیاست نیوز )  سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) کی شی ٹیم پولیس نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ایک سافٹ ویر کمپنی کے ملازم کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس شریمتی سواتی لکڑا نے بتایا کہ 26 سالہ بی ناگیشور راؤ ساکن امیرپیٹ جو سافٹ ویر کمپنی کا ملازم ہے اپنی اسکول کی ساتھی جو 2014 ء میں ملازمت کیلئے اپنے آبائی مقام سے مادھاپور منتقل ہوئی تھی اور وہاں پر واقع ایک خانگی کمپنی میں ملازمت حاصل کی تھی ، فون پر رابطہ قائم کیا اور وہ مسلسل اُس سے فون پر بات کیا کرتا تھا ۔ ستمبر سال 2014 ء میں ناگیشور راؤ نے لڑکی کو اپنے فلیٹ واقع بیگم پیٹ طلب کیا اور اُسے نشیلی دوا پلاتے ہوئے اُس کا جنسی استحصال کیا اور اُس کے قابل اعتراض تصاویر بھی حاصل کرلئے ۔ ناگیشور راؤ آئے دن لڑکی کو بلیک میل کیا کرتا تھا اور اُس کے خواہشات کی تکمیل نہ کرنے پر اُس کی تصاویر فیس بک اور دیگر سوشیل نٹورکنگ سائیٹس پر شائع کرنے کی دھمکیاں دیا کرتا تھا ۔ شریمتی لکڑا نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے اپنے واٹس اپ کے ذریعہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اپنے ساتھیوں کو بھیجی ۔ ناگیشور راؤ کی مسلسل ہراسانی اور بلیک میلنگ کے رویہ سے دلبرداشتہ لڑکی نے شی ٹیم سے شکایت کی جس پر پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ملزم کے موبائیل فون ، لیپ ٹاپ و دیگر الکٹرانک اشیاء کو اپنے قبضہ میں لے لیااور اُسے گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT