Thursday , December 13 2018

لڑکی کو بلیک میل کرنے والا طالب علم گرفتار

حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبر سیل رچہ کنڈہ نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ایک ایم ٹیک کے طالب علم کو گرفتار کرلیا ۔ جو لڑکی کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ا نہیں موبائل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ رچہ کنڈہ سائبر سیل نے 24 سالہ سائی کرشنا ساکن اننت پور کو حیدرآباد کے املی بن بس اسٹیشن سے گرفتار کر کے لائے جو لڑکی کو ہراساں کرتے ہوئے اننت پور سے حیدرآباد پہونچ گیا تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم رمایتی نے 10 مارچ تک لڑکی کو مہلت دی تھی کہ وہ اپنے آپ کو سپرد کردے تاکہ وہ لڑکی سے اس کی دشمنی اور بدلہ لے سکے یہ وارننگ اس نے واٹس اپ کے ذریعہ دی تھی ۔ لڑکی اور رمایتی دونوں اچھے دوست تھے ۔ جن کی دوستی فیس بک کے ذریعہ ہوئی تین سال قبل اس کی دوستی ہوئی تھی اور گذشتہ 2 ماہ سے اس نے دشمنی اختیار کرلی تھی ۔ لڑکی رمایتی کے گھر والوں سے بھی فون پر بات چیت کرتی تھی اور ان کے درمیان خوشگوار تعلقات تھے ۔ جیسے ہی اس شخص کو لڑکی کے عاشق کے بارے میں علم ہوا ان کی دوستی دشمنی میں بدل گئی ۔ لڑکی کے حاصل کردہ تصاویر کے ذریعہ اسے بلیک میل کرتے ہوئے ہراساں کر رہا تھا اور قابل اعتراض ریماکس کرتے ہوئے اس کے کردار کو بدنام کرنے کی دھمکیاں دے رہاتھا ۔ لڑکی سرکاری محکمہ میں آوٹ سورسنگ ملازمہ تھی ۔ سائبر سیل پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT