Tuesday , December 11 2018

لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد۔/15مارچ، ( سیاست نیوز) لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ایک نوجوان کو کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کشن باغ سے تعلق رکھنے والا25 سالہ ذیشان نے مہدی پٹنم کی ایک لڑکی کو اپنے عشق کے جال میں پھنسایا اور بعد ازاں اس کی قابل اعتراض ویڈیو گرافی کی۔ نوجوان اس لڑکی کو ویڈیوز کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ عام کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اسے بلیک میل کررہا تھا۔ ٹاسک فورس نے ذیشان کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT