Friday , April 20 2018
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کو شادی کیلئے ہراساں کرنے کا شاخسانہ

لڑکی کو شادی کیلئے ہراساں کرنے کا شاخسانہ

قابل اعتراض تصاویر عام کرنے کی دھمکی پر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) ایک نوجوان لڑکی کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف جوبلی ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شریف نامی شخص جو آصف نگر کا ساکن ہے 25 سا لہ لڑکی کو شادی کیلئے ہراساں کر رہا تھا ۔ اس شخص پر لڑکی نے الزام لگایا کہ شریف نے پیسے لیکر لڑکی کو ہراساں کیا اور پولیس میں شکایت کرنے پر تصاویر کو انٹرنیٹ پر عام کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر کو نیٹ پر عام کرنے کی دھمکیوں کے بعد اس لڑکی نے شریف کی متعلق معلومات حاصل کیں اور چونک گئیں لڑکی کو پتہ چلاکہ شریف کی دھوکہ دیہی کا شکار وہ خواتین بلکہ اور بھی لڑکیاں ہوئی ہیں ۔ اس لڑکی نے مادھاپور پولیس میں شکایت کردی جب اس مشتبہ دھوکہ باز کو پتہ چلاکہ اس لڑکی نے اس کے خلاف شکایت کی ہے تو وہ جوبلی ہلز کے مکان پہونچ گیا اور مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا بصورت دیگر میں اس کی قابل اعتراض تصاویر کو عام کرنے کی دھمکی دی ۔ اس کے بعد لڑکی جوبلی ہلز پولیس سے رجوع ہوگئی ۔ پولیس نے فوجداری مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT