Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کو ہراسانی کرنے پر ایک شخص گرفتار

لڑکی کو ہراسانی کرنے پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) راچہ کنڈہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو ساتھی لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا ۔ سائبرکرائم انسپکٹر راچہ کنڈہ محمد ریاض الدین کے مطابق 25 مئی کو متاثرہ لڑکی سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کردی تھی کہ اس کی تصویر کو استعمال کرتے ہوئے کوئی اس کی عزت سے کھلواڑ کاور اس کو ہراساں کرتے ہوئے رسوا کر رہا ہے ۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے 22 سالہ ایم پروین کو گرفتار کرلیا جو لڑکی کی تصاویر کے ذریعہ اسے بدنام کر رہا تھا ۔ پروین اور متاثرہ لڑکی دونوں نریڈمیٹ کے ایک شاپنگ مال میں ساتھ کام کرتے تھے ۔ پروین نے لڑکی کے علم میں لائے بغیر اس کی تصاویر کو حاصل کرلیا اور اس کے ساتھ سلفی لیتے ہوئے ان تصاویر کو محفوظ کرلیا تھا ۔ ایک دن خاطی شخص نے لڑکی کو ڈیٹ پر تفریح چلنے کی پشکش کی تاہم لڑکی نے انکار کرلیا اور اس کے بعد سے اس سے دوری اختیار کرلی اور چند دن بعد لڑکی نے ملازمت ترک کردی اور اس کے فون کا جواب دینا بھی بند کردیا ۔ اس بات سے سخت تشویش کا شکار پروین نے فرضی آئی ڈی فیس بک اکاونٹ تیار کرتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کردیا ۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT