Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

لڑکی کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد۔ /6 اکٹوبر (سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس کی سائبر کرائم پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جو دوستی سے قطع تعلق اور بات چیت بند کرنے کے خلاف لڑکی سے انتقام لینے کی کوشش کررہا تھا ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ پی گوردھن کارگل نگر کاروان علاقہ کا ساکن ہے کو پولیس راچہ کنڈہ سائبر کرائم نے گرفتار کرلیا ۔ گوردھن کے خلاف ایک لڑکی نے شکایت کی تھی جو گریجویشن کی طالبہ ہے ۔ گووردھن نے یو ٹیوب پر لڑکی کے افراد خاندان اور نجی تصاویر کو لوڈکرتے ہوئے نازیبا الفاظ تحریر کیا تھا ۔ لڑکی کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس نے پولیس سے مسئلہ کو رجوع کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوردھن اور لڑکی دونوں چند عرصہ قبل پڑوسی تھے ۔ دونوں میں دوستی تھی جنہوں نے ایک دوسرے کے فون نمبرات فیس بک میل آئی ڈی کا تبادلہ کیا تھا ۔ دوستی جاری تھی کہ اچانک گرفتار شخص نے لڑکی کے جنسی استحصال کا منصوبہ بنایا اور اسے اپنی باتوں سے رجھانے کی کوششں میں تھا تاہم لڑکی اس کے ناپاک منصوبوں کو سمجھ گئی اور اس سے دور رہنے لگی ۔ چند روز بعد اس لڑکی نے اس کے فون کالس اور پیامات کا جواب دینا بھی مسدود کردیا اور اس کے چند روز بعد انہوں نے مکان کسی اور مقام پر منتقل کردیا ۔ لڑکی سے دوستی کے دوران گوردھن نے اس کی تصاویر حاصل کیا تھا جس سے وہ بلیک میل کرنے لگا ۔ پولیس راچہ کنڈہ سائبر کرائم کے انسپکٹر محمد ریاض الدین کی ٹیم نے ملزم گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT