لڑکی کی تصویر لائک کرنے پر بیوی نے خلع لے لی

کویت سٹی ۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں ایک شخص نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک لڑکی کی تصویر کو لائک کیا جس پر اس کی بیوی نے طلاق لے لی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی خاتون نے محض شادی اس لیے ختم کردی کہ اس کے شوہر نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر کو ’لائک‘ کیا، بیوی نے شوہر سے علیحدگی کے لیے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے وکیل سے عدالت میں خلع کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کرنے کا کہا جس میں خلع کی وجہ سن کر وکیل بھی حیران ہوگیا۔عدنان العبل نامی وکیل نے بتایا کہ جب خاتون سے خلع لینے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ میرے شوہر نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر’لائک‘ کی ہے، تشفی نہ ہونے پر اصل پسِ پردہ حقیقت جاننے کے لیے وکیل نے سوال دہرایا تو خاتون نے پھر سے کہا کہ میرا شوہر سوشل میڈیا پر غیر لڑکیوں کی تصاویر لائک کررہا ہے، ابھی تو صرف تصاویر لائک کرنے کی حد تک ہے نجانے مستقبل میں اور کیا کیا ہوگا۔واضح رہیکہ کویت طلاق کی شرح کے حساب سے دوسرا بڑا عرب ملک ہے، یہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاق لینے کے واقعات تواتر سے ہورہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT