Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کلیدی ملزم گرفتار

لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کلیدی ملزم گرفتار

بنگلور۔20جولائی( سیاست ڈاٹ کام) عوامی برہمی کا سامنا کررہی پولیس نے آج پبلک اسکول کے اسکیٹنگ انسٹرکٹرکو 6سالہ لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ منظر عام پر آئے 6دن ہوچکے ہیں اور اسکول انتظامیہ کے خلاف والدین اور سرپرستوں کو احتجاج جاری ہے۔انتظامیہ اورحکومت کی بے حسی پر برہم عوامی احتجاج کے بعد کمشنر پولیس بنگلور نے آج کہا کہ 8افراد سے تفتیش کی گئی تھی اور پھر کلیدی ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ اس افسوسناک واقعہ کے سلسلہ میں جو 2جولائی کو پیش آیا اور 14جولائی کو منظر عام ٖپر آیا ‘یہ پہلی گرفتاری ہے ۔ پولیس نے کہا کہ اس ملزم کا موبائیل فون اور لیاپ ٹاپ ضبط کرلیا گیا جس میں بچوں کے مخرب اخلاق تصاویرتھے۔
کُلگام میں جھڑپیں‘5زخمی
سرینگر۔20جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)سیکیورٹی فورسیس اور احتجاجی عوام میںآج جھڑپیں ہوگئیں جس کے نتیجہ میں 5افراد بشمول ایک ملازم پولیس زخمی ہوگئے ۔اسرائیلی بربریت کے خلاف جموں کشمیر کے ضلع کُلگام میں احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا تھا ۔ اس واقعہ کے خلاف آج مظاہرے کئے گئے اور کئی مقامات پر نوجوانوں نے سی آر پی ایف پر سنگباری کی ۔

TOPPOPULARRECENT