Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / لڑکے لڑکیوں کے رشتوں کے لیے کل 54 واں دوبہ دو پروگرام

لڑکے لڑکیوں کے رشتوں کے لیے کل 54 واں دوبہ دو پروگرام

خواجہ منشن مانصاحب ٹینک میں انتظامات جاری ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کو طئے کرنے کے سلسلہ میں رشتوں کے انتخاب کے لیے 54 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام ہفتہ 23 جنوری 10-30 بجے دن تا 4 بجے شام خواجہ منشن فنکشن ہال مانصاحب ٹینک میں مقرر ہے ۔ جس میں والدین اور سرپرستوں کو شرکت کی عام اجازت رہے گی ۔ اس سلسلہ میں تمام انتظامات تیزی کے ساتھ مکمل کیے جارہے ہیں ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ اس مرتبہ انجینئرنگ اور گریجویٹس کے رشتوں کے لیے علحدہ علحدہ کاونٹرس بنائے گئے ہیں تاکہ والدین کو رشتوں کی تفصیل معلوم کرنے میں زیادہ سہولت ہوسکے ۔ اس کے علاوہ میڈیسن ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم کام ، ایم بی اے اور ایم سی اے کے لیے علحدہ کاونٹرس قائم ہوگا ۔ انٹر میڈیٹ ایس ایس سی ، حافظ عالم و فاضل اور ووکیشنل کے فارغ التحصیل اور برسرروزگار لڑکوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب رہیں گے ۔ لڑکیوں کے والدین اور سرپرست مقررہ کاونٹرس پر پہنچ کر اپنے من پسند رشتوں کا انتخاب کریں گے ۔ اس موقع پر لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کے لیے دو بہ دو ملاقات اور باہمی مشاورت کرنے کے لیے علحدہ گنجائش فراہم کی جارہی ہے ۔ خواجہ منشن کے وسیع و عریض ہال میں تمام ضروری سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دو بہ دو پروگرام کے سلسلہ میں ایک خصوصی کمپیوٹر سیکشن جناب زاہد فاروقی کی نگرانی میں رہے گا جہاں اسکرین پر فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس سے قبل بھی خواجہ منشن میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں والدین نے باہمی تبادلہ خیال کے ذریعہ کئی رشتے طئے کئے ۔ 54 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف کریں گے ۔ مشہور ٹی آر ایس لیڈر نواب ارشد علی خاں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ابتداء میں خیر مقدم کرتے ہوئے تعارف کروائیں گے ۔ ایم اے قدیر نے بتایا کہ خواجہ منشن فنکشن ہال پر 10 بجے دن سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا ۔ تاہم جو لوگ پہلے رجسٹریشن کرواچکے ہیں انہیں نئے رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن انہیں رجسٹریشن کارڈ اپنے ساتھ لانا ہوگا ۔ اس کے علاوہ لڑکے اور لڑکیوں کے دو عدد بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز اپنے ہمراہ رکھنا لازمی ہوگا ۔ 54 ویں دو بہ دو پروگرام میں سات کاونٹرس بنائے گئے ہیں ۔ جن میں عقد ثانی کے رشتوں کیلئے ایک خصوصی علحدہ کاونٹر بنایا جارہا ہے ۔ ادارہ سیاست کی جانب سے رشتوں کے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا بھی خصوصی کاونٹر ہوگا ۔ ڈاکٹر ایوب حیدری ، سید الیاس باشاہ ، سید انور الدین ، شاہد حسین ، سید ناظم الدین ، ڈاکٹر دردانہ ، ایم اے واحد ، خدیجہ سلطانہ ، احمد صدیقی مکیش ، سید اصغر حسین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، اے اے کے امین ، محمد نصر اللہ خاں ، محمد احمد ، عابدہ بیگم ، سیدہ محمدی ، افسر سعیدہ ، فہیم النساء ، رفیعہ سلطانہ ثانیہ ، عبدالصمد خاں اور دوسروں نے والدین اور سرپرستوں کی اپیل کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد عبدالقدیر نائب صدر سے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT