Tuesday , August 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / لکشمن کے جواب میں سہواگ کی دھونی کو حمایت

لکشمن کے جواب میں سہواگ کی دھونی کو حمایت

نئی دہلی۔7نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے خلاف سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بیٹنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکشمن نے دھونی کو مشورہ دیاکہ وہ ٹوئنٹی 20 میں اپنی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے خالی کردیں۔ لکشمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے خیال میں اب یہ وقت آگیا ہے جب دھونی کو ٹی 20 فارمیٹ میں نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے جس سے نئے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ اور اعتماد حاصل ہوپائے گا جبکہ ونڈے میں بدستور دھونی ہندوستان کی نمائندگی کرتے رہیں لیکن دوسری جانب انکے سابق ساتھی اور جارحانہ اوپنر ویریندر سہواگ نے لکشمن کے خیال سے عدم اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھونی ہنوز ٹوئنٹی 20 کے بہتر کھلاڑی ہیں اور وہ کسی نوجوان کا راستہ نہیں روک رہے ہیں ۔دریں اثناء سہواگ نے ٹیم انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دھونی کو استعمال کرنے کے متعلق حکمت عملی واضح کرلے اور ان کی صلاحتوں سے درست سمت استفادہ کرے۔سہواگ کے بموجب اس وقت دھونی کا کوئی متبادل نہیں لیکن دھونی کو اپنے رول کو جلد ہی سمجھنا ہوگا اور وہ جس نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں وہاں انہیں پہلی ہی گیند سے رنز بنانے کی رفتار میں تیزی دکھانی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT