Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / لکشمی پوجا کے ذریعہ تاجر کو دھوکہ دینے والا گرفتار

لکشمی پوجا کے ذریعہ تاجر کو دھوکہ دینے والا گرفتار

1.33 کروڑ روپئے کو دوگنا کرنے کاجھانسہ
حیدرآباد ۔ /17  جون (سیاست نیوز) لکشمی پوجا کے ذریعہ کروڑہا روپئے کی رقم کو دوگنی کرنے کے بہانے  جھانسہ دینے والے بین ریاستی دھوکہ باز بابا کو کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ دو دن قبل 34 سالہ بی شیوا خود کو بابا ظاہر کرتے ہوئے شہر کے ایک بڑے تاجر کے 1.33 کروڑ سے زائد کی رقم لے کر رفو چکر ہوگیا تھا ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے دھوکہ بازوں کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بی شیوا ایک عادی دھوکے باز ہے اور اس نے تلنگانہ کے علاوہ بنگلور ، چینائی اور دیگر مقامات پر کروڑہا روپئے کی دھوکہ بازی میں ملوث ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ /15 جون کو لائف اسٹائل ملبوسات شوروم کے مالک مدھو سدن ریڈی کے مکان پہونچ کر لکشمی پوجا کے ذریعہ کروڑہا روپئے کی رقم کو دوگنی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے 1.33کروڑ روپئے لیکر فرار ہوگیا تھا ۔ مسٹر مہیندر ریڈی نے بتایا کہ ایک شاطر دھوکہ باز نے شیوا سائی بابا آشرم میں اپنے ایک ساتھی اننتاچاریلو کی مدد سے پوجا کے بہانے عوام کو دھوکہ دینے کی تربیت حاصل کی اور وہ کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی میں ملوث ہوگیا ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ مسٹر مدھوسدن ریڈی ساکن روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں مذکورہ دھوکہ باز بابا کو اپنی رقم دوگنی کرنے کیلئے لکشمی پوجا کیلئے حیدرآباد مدعو کیا تھا اور اسے اووریز ہوٹل میں رکھا ۔ دھوکہ باز شیوا نے 1.33 کروڑ کی رقم حاصل کرنے کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگیا اور قبل ازیں منشیات سے لیس پوجا کا پرساد کو مدھو سدن ریڈی اور اس کے ارکان خاندان کو کھلادیا تھا ۔ نقد رقم لیکر فرار ہونے کے دوران دھوکہ باز شیوا نے آٹو میں سوار ہوکر آرام گڑھ چوراہے پہونچا جہاں پر اس نے ایک چاول کے تھیلے میں رقم کی منتقلی کی ۔ ٹاسک فورس نے شیوا اور اس کے دو ساتھی ای دامودھر اور جی سرینواس ریڈی کو گرفتار کرکے حیدرآباد منتقل کیا اور کمشنر پولیس نے بتایا کہ بنگلور میں اس نے کروڑہا روپئے کی دھوکہ بازی کی تھی جس کے نتیجہ میں اسے گرفتار کیا گیا تھا اور آندھراپردیش کے ضلع راجیم پیٹ کڑپہ ، نیلور کے علاوہ بنگلور کے کملا گوڑہ اور دیگر پولیس اسٹیشن کے غیرضمانتی وارنٹ زیرالتواء ہے ۔ پولیس نے دھوکہ بازوں کے قبضے سے 1.19 کروڑ روپئے برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT