Tuesday , October 16 2018
Home / جرائم و حادثات / لکچرر کے خلاف اغواء کا مقدمہ

لکچرر کے خلاف اغواء کا مقدمہ

حیدرآباد۔/19فبروری، ( سیاست نیوز) پولیس ٹپہ چبوترہ نے ایک لکچرر کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے جو اپنی 16سالہ طالبہ کو لے کر لاپتہ ہوگیا۔ ٹپہ چبوترا پولیس نے اس لکچرر کو شدت سے تلاش کررہی ہے۔ انسپکٹر ٹپہ چبوترا محمد ریاض الدین کے مطابق 36سالہ کمل راؤ کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس پر الزام ہے کہ اس نے 16سالہ طالبہ کا اغ

حیدرآباد۔/19فبروری، ( سیاست نیوز) پولیس ٹپہ چبوترہ نے ایک لکچرر کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے جو اپنی 16سالہ طالبہ کو لے کر لاپتہ ہوگیا۔ ٹپہ چبوترا پولیس نے اس لکچرر کو شدت سے تلاش کررہی ہے۔ انسپکٹر ٹپہ چبوترا محمد ریاض الدین کے مطابق 36سالہ کمل راؤ کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس پر الزام ہے کہ اس نے 16سالہ طالبہ کا اغواء کرلیا۔ سری میدھا کالج میں کمل راؤ لکچرر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے اور اسی کالج میں ایک 16سالہ لڑکی انٹر سال اول میں زیر تعلیم ہے۔ کمل راؤ شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں جو گڈی ملکا پور علاقہ کا ساکن ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

نارسنگی میں ایک شخص کا قتل
حیدرآباد۔/19فبروری، ( سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں ایک شخص پر بے رحمانہ حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تاجر پیشہ 30سالہ افروز مغل کا نالہ علاقہ کے ساکن محمد سراج کا بیٹا بتایا گیا ہے کل رات افروز کالی مندر کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ بھاگیری کالونی کے قریب رات تقریباً 3بجے پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کے عملے کو مشتبہ حالت میں دستیاب ہوا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ انسپکٹر نارسنگی مسٹر سنجے کے مطابق افروز پر نامعلوم افراد نے لکڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ تاہم انسپکٹر کا کہنا ہے کہ اس قتل کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT