Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی

لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی

کاغذ نگر ۔ 24 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر مستقر پولیس اسٹیشن میں آج یعنی 24 مارچ کے روز مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب ( پریس میٹ ) کرتے ہوئے کاغذ نگر پولیس اسٹیشن ہاؤز آفیسر ناگیندر اور سب انسپکٹر آف پولیس ایم اے مجید نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کاغذ نگر میں غیرقانونی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے کے اطلاعات اصول ہورہے ہیں ۔ اس ضمن میں 23 مارچ کے روز کاغذ نگر سب انسپکٹر آف پولیس ایم اے مجید کی نگرانی میں پولیس گشت ٹیم طلائی گردی کررہی تھی کہ مقامی سرسلک کالونی کے محسن نامی شخص کی جانب سے لگ بھگ 50 ہزار روپیوں کی غیرقانونی لکڑی کی اسمگلنگ کی جارہی تھی ۔ پٹرولنگ پولیس پارٹی نے 27 لکڑی کے تختہ جس کی قیمت لگ بھگ 50 ہزار روپیوں بتائی گئی ہے ۔ لکڑی کے ساتھ غیرقانونی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے والے محسن کو بھی پولیس حراست میں لیا گیا ہے اور کہیں رجسٹرڈ کر کے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مقامی فارسٹ ڈیویژنل آفیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ اس موقع پر پر انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی اسی کالونی کے متوطن کو 12 مارچ کے روز لکڑی کے اسمگلنگ اور غیرقانونی منتقلی کرنے کے جرم میں گرفتار کرتے ہوئے کیس رجسٹرڈ کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او آفیسر کاغذنگر ناگیندر اور سب انسپکٹر آف پولیس ایم اے مجید کے علاوہ غیرقانونی لکڑی کی منتقلی کرنے والا اور لکڑی چور کے ساتھ مقامی اخباری نمائندوں کے روبرو پیش کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT