Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / لکھنؤ میں بین الاقوامی ادبی میلہ کا 21جون کو گورنر افتتاح کریں گے

لکھنؤ میں بین الاقوامی ادبی میلہ کا 21جون کو گورنر افتتاح کریں گے

لکھنؤ۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندی اردو ساہتیہ کمیٹی کی جانب سے سہ روزہ بین الاقوامی ادبی میلہ کی تقریبات کا افتتاح 21جون کو گورنر کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ اکھلیلش یادو شرکت کریں گے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کمیٹی کی جانب سے نمائندہ اردو، ہندی ادباء کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات دیئے جائیں گے۔ جن اردو ا

لکھنؤ۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندی اردو ساہتیہ کمیٹی کی جانب سے سہ روزہ بین الاقوامی ادبی میلہ کی تقریبات کا افتتاح 21جون کو گورنر کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ اکھلیلش یادو شرکت کریں گے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کمیٹی کی جانب سے نمائندہ اردو، ہندی ادباء کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات دیئے جائیں گے۔ جن اردو ادباء کو اعزاز دیئے جائیں گے ان میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سربراہ پروفیسر شافع قدوائی، پروفیسر عتیق اللہ کے نام شامل ہیں۔

ہندی، اردو ساہتیہ کمیٹی کے روح رواں مسٹر اطہر نبی ایڈوکیٹ کے بموجب اس مرتبہ مشہور شاعر مجروح سلطانپوری کے فن و شخصیت پر اور ہندی کے ممتاز شاعر ہری ونش رائے بچن کے فن اور شخصیت پر سمینار ہوگا۔ مجروح سلطانپوری پر 22جون کو سمینار ہوگا جس کی صدارت پروفیسر شارب ردولوی کریں گے جبکہ 23جون کو ہری ونش رائے بچن پر ہونے والے سمینار کی صدارت پروفیسر نامور سنگھ کریں گے۔ یاد رہے کہ اس صدی کے عظیم فلمی اداکار امیتابھ بچن کے والد ہری ونش رائے بچن ہیں، امیتابھ بچن بھی اپنے والد پر ہونے والے سمینار میں شرکت کرسکتے ہیں، ان کی شرکت ابھی یقینی نہیں ہے۔ اس سہ روزہ ادبی تقریبات میں غزلیں، ڈرامہ وغیرہ بھی پیش کئے جائیں گے جس میں ملک اور بیرون ملک کے ناقدین اپنے مقالے پیش کریں گے۔

وائس ایڈمرل سریندر پال سنگھ چیما ساؤتھرن کمانڈ کے نئے سربراہ
کوچی۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) وائس ایڈمرل سریندر پال سنگھ چیما نے ساؤتھرن کمانڈ کا بحیثیت کمانڈر انچیف عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ جائزہ حاصل کرنے سے قبل انہوں نے جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور آئی این ایس گروڈا پر اس موقع کے لئے مخصوص پریڈ کی سلامی بھی لی۔ یکم جنوری 1977ء کو سریندر پال سنگھ نے بحریہ میں ملازمت اختیار کی تھی۔ موصوف نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی، کھڑک واسلا، ڈیفنس سرویسس اسٹاف ویلنگٹن اور کالج آف نول وار فیر ممبئی کے گریجویٹ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT