Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / لکھنؤ میں عالمی اردو کانفرنس کی تیاریاں

لکھنؤ میں عالمی اردو کانفرنس کی تیاریاں

لکھنؤ۔/24جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اردو کی ترقی و ترویح اور براعظم ایشیاء میں عوامی بول چال کی زبان بنانے کیلئے آئندہ سال لکھنؤ میں عالمی اردو کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ قومی کونسل برائے ترقی اردو زبان کے زیر اہتمام ماہ جنوری میں منعقد شدنی کانفرنس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور دنیا بھر سے اردو نمائندہ شخصیتیں کانفرنس میں شریک ہوں گی۔ جناب مظفر حسین صدر نشین این سی پی یو ایل نے یہ اطلاع دی جو کہ وزارت فروغ انسانی وسائل کے زیر انتظام ایک خود مختار ادارہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایشیاء میں اردو زبان کو مقبول عام بنانے اور آسان طریقہ سے اردو زبان کو سیکھانے کیلئے جدید ٹکنالوجی اور ٹیکنک کے استعمال پر بھی کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ میں اردو شعراء کا ایک میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ ہے اور بہت جلد ریاستی حکومت کو اس خصوص میں ایک تجویز روانہ کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT