Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / لکھنؤ میٹرو میں تمباکو کھانے والوں کی خیر نہیں!

لکھنؤ میٹرو میں تمباکو کھانے والوں کی خیر نہیں!

لکھنؤ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوابوں کے شہر میں لکھنؤ میٹرو اسٹیشنوں پر متعین سکیورٹی عہدیداروں کو خصوصیت کے ساتھ یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ وہ ایسے مسافروں پر نظر رکھیں جو تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔ چنانچہ اِس مہم کی شروعات کے ابتدائی دو دنوں میں زائداز 20 کیلو گرام تمباکو اشیاء ضبط کی گئیں۔ شہر کے میٹرو مسافرین مختلف چالوں اور طریقوں کے ذریعہ کوشش کررہے ہیں کہ تمباکو اور متعلقہ پراڈکٹس کو کسی طرح کوچیس کے اندرون لایا جائے۔ چار باغ میٹرو اسٹیشن میں تعینات ایک سکیورٹی عہدیدار نے کہاکہ جن مسافرین کو تمباکو اشیاء ساتھ رکھنے اور استعمال کرنے کی عادت ہوتی ہے وہ آسانی سے اسے ترک کرنے تیار نہیں اور کسی بھی طرح اسے ٹرین میں لانے کی کوشش کرتے ہیں جیسے پان مسالہ اور دیگر پراڈکٹس کو اپنی جیبوں، موزوں اور بیلٹس میں چھپاکر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن کی سکیورٹی نے ایم ڈی کمار کیشو کے مطابق دو دنوں میں تقریباً 20 کیلو گرام تمباکو اشیاء مسافرین کے قبضہ سے ضبط کرلئے جن میں پان، پان مسالہ، سگریٹ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ اشیاء تنقیح کے لئے میونسپل کارپوریشن کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ جملہ 8 اسٹیشنوں میں اِسے سب سے زیادہ اشیاء چار باغ سے برآمد ہوئیں جس کے بعد ٹرانسپورٹ نگر کا نمبر ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT