Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / لکھنؤ ۔ آگرہ اکسپریس وے پر 20 فضائیہ طیاروں کی لینڈنگ ہوگی

لکھنؤ ۔ آگرہ اکسپریس وے پر 20 فضائیہ طیاروں کی لینڈنگ ہوگی

لکھنؤ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے 20 طیارے بشمول AN-32 ٹرانسپورٹ، میراج 2000 اور سکھوئی 30 MKT ، 24 اکٹوبر کو لکھنؤ ۔ آگرہ اکسپریس وے پر لینڈنگ کریں گے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اِس ایونٹ کے لئے ہائی وے کی پٹی کو تیار کرنے کی خاطر 20 اکٹوبر سے ٹریفک روک دی جائے گی۔ پی آر او، ڈیفنس (سنٹرل کمانڈ) ، گارگی ملک سنہا کے مطابق فضائیہ طیاروں کی لینڈنگ کی مشق ضلع اوناؤ میں بنگرماؤ کے قریب آگرہ اکسپریس وے پر انجام دے گا۔ مجموعی طور پر 20 طیارے اِس مشق میں حصہ لیں گے۔ پی آر او نے کہاکہ طیارے اکسپریس وے پر لینڈنگ کریں گے اور وہیں سے اُڑان بھریں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی ٹرانسپورٹ ایر کرافٹ لینڈنگ اور پھر ٹیک آف کرے گا۔ AN-32 طیارے کو ہنگامی حالات میں انسانی کی اعانت کے لئے اور سیلاب یا کوئی دیگر آفت سماوی کے دوران راحت کاری کاموں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ طیارہ بھاری مقدار میں ریلیف میٹریل لے جاسکتا ہے اور یہ عوام کے تخلیہ میں بھی مدد کرسکتا ہے۔

 

وزیراعظم کا آج دورۂ کیدارناتھ
دہرہ دون 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل کیدار ناتھ کا دورہ کریں گے، جس کے ایک روز بعد ہمالیائی خطہ میں واقع اِس مندر کو موسم سرما کے لئے بند کردیا جائے گا۔ وزیراعظم کیدار پوری میں کئی تعمیراتی پراجکٹوں کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے اور بعض دیگر تقریبات میں شرکت بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے یہاں بتایا کہ مودی ممکن ہے سطح سمندر سے 11,660 فٹ بلندی پر واقع مشہور مندر کے قریب جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT