لکھنو۔ وارانسی سیکشن پر سرویس بحال

رائے بریلی، (یو پی) 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حادثہ کے مقام سے ملبہ کی صفائی کے بعد لکھنو ۔ وارانسی سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہوگئی ہے جبکہ بچراوان ریلوے اسٹیشن کے قریب کل دہرہ دون ۔ وارانسی جنتا اکسپریس پٹری سے اُتر گئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کل کے حادثہ میں 38 مسافرین ہلاک اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات م

رائے بریلی، (یو پی) 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حادثہ کے مقام سے ملبہ کی صفائی کے بعد لکھنو ۔ وارانسی سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہوگئی ہے جبکہ بچراوان ریلوے اسٹیشن کے قریب کل دہرہ دون ۔ وارانسی جنتا اکسپریس پٹری سے اُتر گئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کل کے حادثہ میں 38 مسافرین ہلاک اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ایک ٹرین کو بچروان ریلوے اسٹیشن پر توقف کرنا تھا لیکن بریک فیل ہوجانے کے باعث آگے بڑھ گئی اور ایمرجنسی بریک لگانے سے ٹرین کا انجن اور 2 کوچیس پٹری سے اُتر گئے ۔

TOPPOPULARRECENT