Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / لکھنو: مڈبھیڑ میں 25 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار

لکھنو: مڈبھیڑ میں 25 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار

لکھنو۔ 13فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں لکھنؤ کے کرشنا نگر علاقہ میں آج صبح ہوئی پولیس مڈبھیڑ میں 25 ہزار کا انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ڈپی پولیس سپرنٹنڈنٹ لال پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر کرشنا نگر علاقہ میں پولیس نے صبح تقریبا پونے پانچ بجے موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کو علی نگر سنہیرا کے پاس نرغہ میں لے لیا۔ خود کو گھرا دیکھ کر بدمعاشوں نے پولیس پر گولی چلانی شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT