Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / لکھنو مہا اُتسو میں گلوکار غلام علی کی شرکت کی توثیق

لکھنو مہا اُتسو میں گلوکار غلام علی کی شرکت کی توثیق

لکھنو ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستانی غزل گلوکار غلام علی نے قبل ازیں یہ اعلان کیا تھا کہ ہندوستان میں کوئی پروگرام منعقد نہیں کریں گے ۔ لیکن اب 3 دسمبر کو لکھنو مہا اتسو میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے آج یہ اطلاع دی ہے ۔ اگرچیکہ غلام علی کا پروگرام 8 نومبر کو دہلی میں منعقد ہونے والا تھا لیکن انہوں نے کل یہ حیرت انگیز اعلان کردیا کہ وہ کسی سیاست میں ملوث ہونا نہیں چاہتے اور مجوزہ پروگرام کو منسوخ کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم لکھنو مہا اتسو سمیتی نے بعد ازاں گلوکار کے فرزند سے ربط قائم کر کے ان کے شرکت کی توثیق کروالی ۔ ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے بتایا کہ کل شب تقریبا 10-30 بجے غلام علی کے فرزند امیر علی سے بات چیت کی گئی ۔ جنہوں نے یہ توثیق کردی کہ 3 دسمبر کو غلام علی صاحب لکھنو مہا اتسو میں اپنا پروگرام پیش کریں گے اور اس خصوص میں بہت جلد ایک تصدیق نامہ کے ساتھ ایک ویڈیو پیام روانہ کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT