Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / لکھنو میں بی جے پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

لکھنو میں بی جے پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

متھرا تشدد کے خلاف اسمبلی سے گھیراؤ کی کوشش ناکام
لکھنو ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام): متھرا میں جواہر باغ واقعہ کے خلاف آج بطور احتجاج اترپردیش اسمبلی کے گھیراؤ کی کوشش پر بی جے پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ بی جے پی کارکنوں نے اسمبلی عمارت کا گھیراؤ کرنے کے لیے پارٹی آفس سے مارچ کیا ۔ جہاں پر پولیس کی جانب سے روک دئیے جانے پر تصادم ہوگیا ۔ بی جے پی ترجمان وجئے بہادر پاٹھک نے بتایا کہ وزیر تعمیرات عامہ مسٹر شیوپال سنگھ یادو کے استعفیٰ اور متھرا تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کے مطالبہ پر آج ضلع مستقروں پر احتجاجی مظاہرے کیے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مطالبہ پر ریاستی گورنر رام نائک کو میمورنڈم پیش کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ متھرا کے جواہر باغ علاقہ میں ناجائز قابضین اور پولیس کے درمیان خونریز جھڑپوں میں 29 افراد بشمول 2 پولیس عہدیدار ہلاک ہوگئے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT