Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / لکھوی رہائی سے عین قبل مزید تین ماہ کیلئے محروس، پاکستان کا اقدام، ہندوستان کو آگاہی

لکھوی رہائی سے عین قبل مزید تین ماہ کیلئے محروس، پاکستان کا اقدام، ہندوستان کو آگاہی

اسلام آباد ، 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ذکی الرحمن لکھوی کو مزید کم از کم تین ماہ کیلئے جیل میں ہی رہنا پڑے گا کیونکہ پاکستانی حکام نے 2008ء ممبئی حملہ کیس کے کلیدی ملزم کے خلاف آج عوامی سلامتی کے تحت سخت دفعات لاگو کردیئے جبکہ ایک روز قبل عدالت نے اسے ضمانت دے دی تھی جس پر ہندوستان میں شدید برہمی پیدا ہوگئی۔ 54 سالہ لکھوی کو برقراریٔ امن عا

اسلام آباد ، 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ذکی الرحمن لکھوی کو مزید کم از کم تین ماہ کیلئے جیل میں ہی رہنا پڑے گا کیونکہ پاکستانی حکام نے 2008ء ممبئی حملہ کیس کے کلیدی ملزم کے خلاف آج عوامی سلامتی کے تحت سخت دفعات لاگو کردیئے جبکہ ایک روز قبل عدالت نے اسے ضمانت دے دی تھی جس پر ہندوستان میں شدید برہمی پیدا ہوگئی۔ 54 سالہ لکھوی کو برقراریٔ امن عامہ (ایم پی او) کے تحت تین ماہ کیلئے محروس کردیا گیا ہے۔ ’’لکھوی کو آج صبح ادیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا جانا تھا لیکن حکومت نے اسے 16 ایم پی او کے تحت مزید تین ماہ کیلئے وہیں محروس کردیا ہے،‘‘ سربراہ استغاثہ چودھری اظہر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو اس کے ساتھ مزید بتایا کہ حکومت پاکستان نے اس تعلق سے ہندوستان کو بھی مطلع کردیا ہے۔ لکھوی کو اُس کے خلاف ثبوت نہ ہونے کے سبب اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کل ضمانت عطا کردی تھی۔ مزید حراست کا حکمنامہ ادیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کردیا گیا، قبل اس کے کہ لکھوی کے کونسل اُس کی ضمانت کے احکام جیل حکام کو بتا پاتے۔ سربراہ استغاثہ نے مزید کہا کہ حکومت نے سماعتی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ ’’ہم نے اے ٹی سی آرڈر کے خلاف اپیل تیار کرلی ہے اور اسے آنے والے دوشنبہ کو داخل کریں گے۔ لکھوی کی رہائی کے فیصلہ پر ہندوستان سے شدید تنقیدیں ہوئیں اور کئی گوشوں کو اس کے وقت پر حیرت ہوئی کہ پشاور میں طالبان کے ہاتھوں 148 افراد کو جن میں زیادہ تر اسکولی بچے تھے، موت کے گھاٹ اتار دینے کے سانحہ کو محض دو یوم گزرے تھے۔

TOPPOPULARRECENT