Friday , January 19 2018
Home / پاکستان / لکھوی کو مزید ایک ماہ حراست میں رکھنے کے احکام

لکھوی کو مزید ایک ماہ حراست میں رکھنے کے احکام

لاہور 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی میں 2008 میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کو مزید ایک ماہ جیل میں رہنا پڑسکتا ہے کیونکہ حکومت پاکستان نے قانون عوامی سلامتی کے تحت اس کی حراست میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا ہے ۔ لکھوی کو ممبئی حملوں کے مقدمہ میں ضمانت ملنے پر پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ لاہور

لاہور 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی میں 2008 میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کو مزید ایک ماہ جیل میں رہنا پڑسکتا ہے کیونکہ حکومت پاکستان نے قانون عوامی سلامتی کے تحت اس کی حراست میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا ہے ۔ لکھوی کو ممبئی حملوں کے مقدمہ میں ضمانت ملنے پر پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آج لکھوی کی حراست کے مقدمہ میں سماعت شروع ہوئی جب اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر مجاہد شیردل نے عدالت سے کہا کہ حکومت نے ممبئی حملوں کے اصل مشتبہ ملزم کی تحویل کی مدت میں قانون برقراری عوامی نظم کے تحت 30 دن کا اضافہ کردیا ہے ۔ 54 سالہ لکھوی کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے حکومت کے فیصلے پر اعتراض کیا اور انہوں نے اپنے موکل کو مزید ایک ماہ حراست میں رکھنے کے فیصلے کی مخالفت کی ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ عدالت کی جانب سے لکھوی کی حراست کے مقدمہ کی سماعت کی جا رہی ہے ایسے میں حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ اس سلسلہ میں عدالت کی اجازت لیتی ۔

TOPPOPULARRECENT