Wednesday , September 19 2018
Home / پاکستان / لکھوی کی رہائی سے قبل حراست میں توسیع

لکھوی کی رہائی سے قبل حراست میں توسیع

اسلام آباد 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ممبئی حملوں کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کو آج مزید 30 دن کیلئے حراست میں لے لیا ہے ۔ اس کی حراست کا حکم قانون برقراری عوامی سکیورٹی کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔ اس کی تازہ ترین گرفتاری عدالتی احکام پر جیل سے رہائی سے عین قبل عمل میں آئی ہے ۔ عدالت نے کل ہی احکام جاری کرتے ہوئے لکھوی کو رہا کرنے کی ہ

اسلام آباد 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ممبئی حملوں کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کو آج مزید 30 دن کیلئے حراست میں لے لیا ہے ۔ اس کی حراست کا حکم قانون برقراری عوامی سکیورٹی کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔ اس کی تازہ ترین گرفتاری عدالتی احکام پر جیل سے رہائی سے عین قبل عمل میں آئی ہے ۔ عدالت نے کل ہی احکام جاری کرتے ہوئے لکھوی کو رہا کرنے کی ہدایت دی تھی، جس پر ہندستان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا ۔ حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آج ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے لکھوی کی 30 دن کیلئے برقراری عوامی نظام قانون کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے ۔ وہ ادیالہ جیل ہی میں رہے گا جہاں وہ ممبئی حملوں کے مقدمہ میں پہلے ہی قید میں ہے ۔ کل اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھوی کی رہائی کا حکمنامہ جاری کیا تھا ۔ ہندوستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر متعینہ ہند عبدالباسط کو طلب کرتے ہوئے شدید احتجاج درج کروایا تھا ۔ ہندوستان کا کہنا تھا کہ لکھوی کی رہائی سے اایسا خطرہ پیدا ہوگا جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ محکمہ داخلہ کے عہدہ دار نے کہا کہ لکھوی کی گرفتاری کا حکمنامہ وزارت داخلہ کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے ۔ لکھوی کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے ادعا کیا کہ حکومت پنجاب نے پاکستانی دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ احکام جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی حکمنامہ کو وہ پیر کے دن ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ کل جیل حکام نے عدالتی حکمنامہ کی فیکس نقل ملنے پر لکھوی کو رہا کرنے سے انکار کردیا تھا اور اس حکمنامہ کی مصدقہ نقل پیش کرنے کو کہا تھا ۔ آج عدالتی احکام کی مصدقہ نقل جیل میں پیش کرکے لکھوی کی رہائی عمل میں آنی تھی۔ تاہم اب حکومت پنجاب کی جانب سے لکھوی کی از سر نو گرفتاری کیلئے تازہ ترین حکمنامہ جاری کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT