Tuesday , September 18 2018
Home / پاکستان / لکھوی کی ضمانت کو چیلنج کرنے حکومت پاکستان کا فیصلہ

لکھوی کی ضمانت کو چیلنج کرنے حکومت پاکستان کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 27ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت پاکستان نے عدالتی حکمنامہ کی نقل کے حصول کے بعد 2008 ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی منصوبہ ساز ذکی الرحمن کی ضمانت کو چیلنج کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ۔ 26/11 ممبئی دہشت گرد حملہ مقدمہ میں سرکاری استغاثہ چودھری اظہر نے آج یہ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے بالآخر انسداد دہشت گردی عدا

اسلام آباد ۔ 27ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت پاکستان نے عدالتی حکمنامہ کی نقل کے حصول کے بعد 2008 ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی منصوبہ ساز ذکی الرحمن کی ضمانت کو چیلنج کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ۔ 26/11 ممبئی دہشت گرد حملہ مقدمہ میں سرکاری استغاثہ چودھری اظہر نے آج یہ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے بالآخر انسداد دہشت گردی عدالت کے حکمنامہ کی نقل حاصل کرلئے ہیں۔ اس (لکھوی کی ضمانت ) کے خلاف اہم اپیل تیار کرچکے ہیں اور دو ہفتوں کی عدالتی تعطیلات کے اختتام کے فوری بعد ہم اس عدالت میں اپیل دائر کردیں گے ۔قبل ازیں استغاثہ کو عدالتی حکمنامہ کے حصول میں دشواریاں پیش آرہی تھیں کیونکہ بعض نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس کی اجرائی سے گریز کررہے تھے ۔ چودھری اظہر نے کہا کہ عدالتی تعطیلات کے دوران کسی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ فوری نوعیت کے مقدمہ کے زمرہ میں شامل نہیں ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی اسلام آباد میں واقع عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ثبوتوں کے نہ ہونے کی بنیاد پر 18 ڈسمبر کو لکھوی کی ضمانت منظور کی تھی۔ لیکن حصول ضمانت پرلکھوی کی رہائی سے قبل ہی حکومت پاکستان نے نظم و ضبط عامہ قانون کے تحت مزید تین ماہ کیلئے اڈیالہ جیل میں قید کردیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 54 سالہ ملازم لکھوی کی رہائی کیلئے ضمانت منظور کرتے ہوئے اپنے فیصلہ میں کہا کہ کمزور شہادتیں ، ایف آئی آر میں غیرمتعلقہ و غیرمؤثر دفعات کا استعمال ، سنی سنائی باتوں کی بطور ثبوت پیشکشی ملزم کی ضمانت کی منظوری کا سبب بنی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT