Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / لکھوی کی ضمانت کی منسوخی یقینی بنائیں : ہندوستان

لکھوی کی ضمانت کی منسوخی یقینی بنائیں : ہندوستان

نئی دہلی ۔ 19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان سے کہا کہ ممبئی حملہ کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کو عطا کردہ ضمانت کی عاجلانہ منسوخی کو یقینی بنائیں جبکہ برہم پارلیمان نے اس منفی تبدیلی کی مذمت کی جس کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس سے صدمہ ہوا ہے۔ اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لوک سبھا میں ارکان ن

نئی دہلی ۔ 19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان سے کہا کہ ممبئی حملہ کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کو عطا کردہ ضمانت کی عاجلانہ منسوخی کو یقینی بنائیں جبکہ برہم پارلیمان نے اس منفی تبدیلی کی مذمت کی جس کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس سے صدمہ ہوا ہے۔ اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لوک سبھا میں ارکان نے پارٹی خطوط سے خط نظر پاکستان میں رونما تبدیلی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت تمام تر ضروری اقدامات کرتے ہوئے 26 نومبر 2008ء کے ہولناک جرم کے مرتکبین کو سزانء یقینی بنائیں۔ جب ارکان اپنی رائے ظاہر کررہے تھے ، مودی ایوان میں آئے اور اس بارے میں اظہارخیال کیا۔ اس کے فوری بعد وزیرامورخارجہ سشماسوراج کی جانب سے تفصیلی بیان پیش کیا گیا اور فوری طور پر ایوان میں قرارداد کا مسودہ بھی لایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT