Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / لکھوی کی ضمانت کے خلاف اپیل کی آج سماعت

لکھوی کی ضمانت کے خلاف اپیل کی آج سماعت

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان کی 2008ء کے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف دائر کی گئی اپیل ایک عدالت منگل کے روز سماعت کرے گی۔ عدالت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ (IHC) نے لکھوی کی ضمانت کے خلاف حکومت پاکستان کی اپیل پر سماعت کیلئے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عہدیدار نے مز

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان کی 2008ء کے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف دائر کی گئی اپیل ایک عدالت منگل کے روز سماعت کرے گی۔ عدالت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ (IHC) نے لکھوی کی ضمانت کے خلاف حکومت پاکستان کی اپیل پر سماعت کیلئے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک ڈیویژن بنچ کی خصوصی طور پر تشکیل عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ اس معاملہ کو ’’ارجنٹ‘‘ تصور کیا جائے اور عاجلانہ سماعت کیلئے قریب ترین تاریخ کا تعین کیا جائے۔ عدالت نے اس سلسلہ میں ملزم لکھوی کو بھی سماعت کی تاریخ کے بارے میں نوٹس روانہ کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT