Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / لکی ڈرا کے نام پر عوام کو دھوکہ ، ایک گرفتار

لکی ڈرا کے نام پر عوام کو دھوکہ ، ایک گرفتار

حیدرآباد /3جون ( سیاست نیوز ) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) کی سائبر کرائم ٹیم نے ایک شاطر دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو ایرسیل لکی ڈرا کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ 48 سالہ جمیلہ بیگم زوجہ میر یوسف علی ساکن ستار باغ ، شمع ٹاکیز کو بعض نامعلوم افراد نے مختلف موبائل فون سے فون کرکے انہیں ایر سیل لکی ڈرا میں 25 لاکھ روپئے نقد رقم جیتنے کی اطلاع دی ۔ دھوکہ بازوں نے جمیلہ بیگم کو انعام کی رقم حاصل کرنے کیلئے ٹیکسیس اور دیگر اخراجات مختلف بینک کھاتوں میں جمع کروانے کیلئے کہا جس کے نتیجہ میں مذکورہ خاتون نے 5 لاکھ روپئے جمع کرائی ۔ رقم کی ادائیگی کے بعد خاتون موصولہ موبائل نمبر پر مسلسل ربط پیدا کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن اسے کوئی جواب حاصل نہ ہوا اور سائبر کرائم پولیس سے ایک شکایت درج کروائی ۔ مسٹر موہنتی نے بتایا کہ دھوکہ بازوں کے موبائل فونس کی مدد سے ان کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں کلکتہ میں گرفتار کرلیاہے اور بعد ازاں انہیں شہر منتقل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دھوکہ بازوں میں ملوث رنجیش ، بالاجی ، پرتاپ سنگ اور سریش پانڈے کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT