لیاقت شاہ کو برات این آئی اے چارچ شیٹ کی آئندہ ماہ سماعت

نئی دہلی 6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خصوصی عدالت نے ممنوعہ حزب المجاہدین کے دہشت گرد قرار دئے گئے سید لیاقت شاہ کو کلین چٹ دینے این آئی اے کی چارچ شیٹ کی سماعت کرنے 7 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ دو سال قبل لیاقت کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے گرفتار کیا تھا ۔ اس مسئلہ پر ضلع جج امرناتھ نے بند کمرہ کی کارروائی کے دوران سماعت کی تھی ۔ انہوں نے آئندہ سماعت7 مئی تک ملتوی کردی اور کہا کہ اس سلسلہ میں عدالت کو ابھی دہلی ہائیکورٹ سے اعلامیہ موصول نہیں ہوا ہے جس میں سشن عدالت کو مقدمہ کی سماعت کا مجاز گردانا گیا ہو۔ ذرائع نے کہا کہ حالانکہ این آئی اے نے کہا کہ خصوصی عدالت کو مقدمہ کی سماعت کا اختیار دیا گیا ہے لیکن جج نے کہا کہ وہ دہلی ہائیکورٹ سے تحریری ہدایتنامہ ملنے کے بعد ہی مقدمہ کی سماعت کرینگے ۔ سید لیاقت شاہ نے گذشتہ سماعت میں اپنے وکیل کے ذریعہ عدالت کی کارروائی میں شخصی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی تھی تاہم وہ آج عدالت میں حاضر ہوئے ۔ این آئی اے نے اپنی چارچ شیٹ میں مفرور ملزم صابر خان پٹھان کو کلیدی ملزم قرار دیا اور کہا کہ اسی نے لیاقت شاہ کے سامان میں ہتھیار چھپائے تھے تاکہ اسے دہشت گرد قرار دیا جاسکے ۔ این آئی اے نے چارچ شیٹ میں لیاقت شاہ کو دہشت گردی کے الزامات سے بری کردیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT