Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / لیاپ ٹاپس اور کیمروں پر عائد امتناع منصفانہ : امریکہ

لیاپ ٹاپس اور کیمروں پر عائد امتناع منصفانہ : امریکہ

واشنگٹن۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج 10 بیرونی ممالک سے جن میں مسلم اکثریتی ممالک کی تعداد زیادہ ہے، امریکہ کا سفر کرنے والے مسافرین کو کیبن بیاگیج کے طور پر لیاپ ٹاپ اور کیمروں لے جانے پر عائد کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ دہشت گرد کمرشیل پروازوں کو نشانہ بناسکتے ہیں لہذا ایسے مسافرین جو مندرجہ ذیل مقامات سے امریکہ کا سفر کررہے ہیں۔ انہیں ٹرمپ انتظامیہ کے نئے حکم نامہ کے مطابق کیبن بیاگیج میں لیاپ ٹاپ اور کیمرہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی جس کا اطلاق غیرمعینہ مدت کے لئے کیا گیا ہے جن کا ذیل کے ایرپورٹس پر اطلاق ہوگا۔ (1) کوئین عالیہ انٹرنیشنل ایرپورٹ (AMM) ، (2) کیرو (قاہرہ) انٹرنیشنل ایرپورٹ (CAI) (3) اتاترک انٹرنیشنل ایرپورٹ (IST) (4) کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ (JED) (5) کنگ خالد انٹرنیشنل ایرپورٹ (RUH) (6) کویت انٹرنیشنل ایرپورٹ (KWI)، محمد پنجم ایرپورٹ (CMN) (7) حمد انٹرنیشنل ایرپورٹ (DOH) (8) دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ (DxB) (9) ابوظہبی انٹرنیشنل ایرپورٹ (AUH)۔ ڈومیسٹک پروازوں یا ایسی پروازیں جو امریکہ سے اُڑان بھریں گی، ان پر امتناع کا اطلاق نہیں ہوگا۔ وائیٹ ہاؤز پریس سیکریٹری شین اسپائسر نے اپنی روزانہ کی نیوز کانفرنس کے دوران رپورٹرس کو یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT