Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / لیبر قوانین پر عمل آوری کیلئے ویب پورٹل: بنڈارو دتاتریہ

لیبر قوانین پر عمل آوری کیلئے ویب پورٹل: بنڈارو دتاتریہ

نئی دہلی ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت بہت جلد ویب پورٹل پر غیر منظم صنعتی اکائیوں کے رجسٹریشن کیلئے خصوصی مہم چلائے گی تاکہ محکمہ لیبر کے عہدیداروں کی تنقیح (انسپکشن) میں شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ صنعتی امن کیلئے سازگار ماحول قائم کیا جاسکے ۔ وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ شرم سویدھا پورٹل غیر منظم صنعتی ا

نئی دہلی ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت بہت جلد ویب پورٹل پر غیر منظم صنعتی اکائیوں کے رجسٹریشن کیلئے خصوصی مہم چلائے گی تاکہ محکمہ لیبر کے عہدیداروں کی تنقیح (انسپکشن) میں شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ صنعتی امن کیلئے سازگار ماحول قائم کیا جاسکے ۔ وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ شرم سویدھا پورٹل غیر منظم صنعتی اکائیوں کو منفرد شناختی نمبر فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویب پورٹل لیبر انسپکشن میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنائے گا ۔ علاوہ ازیں صنعتوں کے قیام کی عاجلانہ منطوری اور شکایتوں کی فی الفور یکسوئی کیلئے یہ پورٹل مددگار ثابت ہوگا۔ وقفہ صفر کے دوران وزیر لیبر نے بتایا کہ ویب پورٹل میں صنعتوں کے رجسٹریشن پر انہیں منفرد نمبر اور اسمارٹ کارڈ فراہم کیا جائے گا اور تمام شعبوں بشمول ہاؤزنگ اور آنگن واڑی ورکرس کو بھی اس کے دائرہ کار میں رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کیلئے سماجی تحفظ ضروری ہے۔ حتیٰ کہ کنٹراکٹ ورکرس کا بھی احاطہ کیا جائے گا ۔ مسٹر بنڈارو دتا تریہ نے مزید کہا کہ صنعتی اداروں کے رجسٹریشن اور مختلف قوانین کے تحت درخواست فارمس کی خانہ پری ، اندرون 72 گھنٹے انسپکشن کی رپورٹ کی اجرائی کیلئے راہ ہموار ہوگی اور لیبر قوانین پر موثر اور با مقصد عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT