Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / لیبر پارٹی کو اسٹوک پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخاب میں کامیابی

لیبر پارٹی کو اسٹوک پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخاب میں کامیابی

لندن 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی اسٹوک سنٹرل پارلیمانی نشست پر ہوئے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی نے آج جیت درج کی۔لیبر پارٹی نے یو کے آئی پی سے کافی فرق سے جیت حاصل کی ہے ۔وزیر اعظم تھریسا مے کی کنزرویٹو پارٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ سابق صنعتی شہر 1950 سے لیبر پارٹی کے پاس رہا ہے ۔یو کے آئی پی کی ناکامی کا سبب انتخابی مہم میں وسائل کی کمی اور پارٹی لیڈر پال نٹالل کو اپنے امیدوار کے طور پر آگے لانا تھا۔ اس سے پارلیمنٹ میں پارٹی کی اہلیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے جس کے پاس فی الحال صرف ایک نشست ہے ۔

TOPPOPULARRECENT