Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / لیبیائی فوج کے آئی ایس کیمپوں پر فضائی حملے

لیبیائی فوج کے آئی ایس کیمپوں پر فضائی حملے

لیبیا،16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیائی فوج نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سابق گڑھ سرت کے جنوبی علاقے میں مشتبہ اسلامی دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے کرنے کا دعوی کیا ہے ۔لیبیائی نیشنل آرمی میں ایئر فورس کے کمانڈر شیرف العوامی نے آج کہا کہ فوج نے فضائی حملے کرکے سرت کے جنوبی علاقے میں آئی ایس کے زیادہ تر علاقوں کو تباہ و برباد کردیا ہے ۔مسٹر العوامی نے بتایا کہ جہاں فضائی حملے کئے گئے ہیں وہاں آئی ایس کے بڑے کیمپ تھے جن میں کافی مقدار میں پانی اور پیٹرول موجود تھا۔امریکہ نے جاریہ سال سے جہادیوں کے کیمپوں پر تین قسم کے فضائی حملے کرنے شروع کردیئے ہیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT