Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / لیبیائی وزیراعظم کا انتخاب غیردستوری: عدالتی رولنگ

لیبیائی وزیراعظم کا انتخاب غیردستوری: عدالتی رولنگ

طرابلس، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کی سپریم کورٹ نے آج رولنگ دی کہ وزیراعظم احمد میتنگ کا اوائل مئی میں عبوری پارلیمان کے نراج کی کیفیت والے سیشن میں انتخاب غیردستوری ہے۔ ’’عدالت نے جنرل نیشنل کانگریس (عبوری پارلیمنٹ) میں احمد کے انتخاب کو غیردستوری مانا ہے،‘‘ عدالت میں ایک جج نے مختصر سماعت کے بعد یہ بات کہی۔ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم عبداللہ الثانی نے کہا تھا کہ وہ اقتدار کی حوالگی سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے سے قبل عدلیہ کی رولنگ کا انتظار کریں گے۔ وکلاء نے کہا ہے کہ اس رولنگ کا آج اڈمنسٹریٹیو کورٹ کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT