Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / لیبیامیں مشرقی شہر قبہ میں کار بم دھماکا،34 افراد ہلاک

لیبیامیں مشرقی شہر قبہ میں کار بم دھماکا،34 افراد ہلاک

طرابلس ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے مشرقی شہر قبہ میں جمعہ کو کاربم دھماکے کے نتیجے میں چونتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔لیبیا کی مغرب کی حمایت یافتہ پارلیمان کے اسپیکر عقیلہ صالح نے العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کاربم حملے میں ایک پیٹرول اسٹیشن اور ایک سکیورٹی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انھوں

طرابلس ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے مشرقی شہر قبہ میں جمعہ کو کاربم دھماکے کے نتیجے میں چونتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔لیبیا کی مغرب کی حمایت یافتہ پارلیمان کے اسپیکر عقیلہ صالح نے العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کاربم حملے میں ایک پیٹرول اسٹیشن اور ایک سکیورٹی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انھوں نے تیس سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔قبہ مشرقی شہر درنہ سے تیس کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اور یہ اسپیکرعقیلہ صالح کا آبائی شہر ہے اور وہ وہیں سے العربیہ نیوز سے فون پر گفتگو کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT