Friday , December 15 2017
Home / دنیا / لیبیا: اسلحہ کے ڈپو میں دھماکے کے باعث 37 افراد ہلاک

لیبیا: اسلحہ کے ڈپو میں دھماکے کے باعث 37 افراد ہلاک

طرابلس۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام)  لیبیا کے مغربی علاقے گارابلی میں اسلحے کے ڈپو میں ہونے والے دھماکے کے باعث 37 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی افراد کیمپ میں داخل ہوئے۔ تاحال دھماکوں کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ دھماکوں میں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

چین میں کتوں کا گوشت کھانے کا میلہ
بیجنگ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام)  مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تنقید کے باوجود کتوں کے گوشت کا سالانہ میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ یولن شہر میں منعقد دس روزہ میلے کے دوران تقریباً دس ہزار کتوں اور بلیوں کو مارنے کے بعد ان کا گوشت کھایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT