Friday , June 22 2018
Home / عرب دنیا / لیبیا ایرپورٹ پر اسلام پسندوں کا زبردست ترین حملہ

لیبیا ایرپورٹ پر اسلام پسندوں کا زبردست ترین حملہ

طرابلس۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ اسلامی عسکریت پسندوں نے لیبیا کے اہم ایرپورٹ پر اب تک کا سب سے زبردست حملہ کیا۔ آج صبح مارٹر، راکٹ اور دبابوں سے فائرنگ کے ذریعہ حملے کئے گئے۔ فوجی عہدیدار الجیلانی الدہیش نے کہا کہ یہ اب تک کی زبردست ترین فائرنگ تھی۔ ان کی مسلسل فائرنگ سے طیاروں اور ایرپورٹ کے انفراسٹرکچر کو زبردست نقصان پہنچا۔ الدہیش نے کہا کہ نیم فوجی جنگجو ایرپورٹ پر قابض ہوگئے اور پہاڑی قصبہ زنتان میں مقیم ہیں۔ فوری طور پر مہلوکین کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ قریبی ضلع کے ساکن افراد نے کہا کہ دونوں جانب سے دبابوں کے ذریعہ فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا۔ جنگجو لیبیا کے تیسرے بڑے شہر مصراتا پر بھی قابض ہوچکے ہیں۔ ایک لبنانی نژاد سویڈن کا شہری جو ماہ جون میں ہوٹل پر بمباری کے سلسلہ میں مطلوب تھا، بم تیار کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ منظر خالدون الحسن پر پولیس کو شبہ تھا کہ وہ خودکش بم برداروں کو دھماکو مادّوں کے بیلٹ سربراہ کیا کرتا تھا اور 25 جون کو بیروت کی ہوٹل پر پولیس کے دھاوے کے درمیان اس پر حملہ میں بھی ملوث تھا۔

TOPPOPULARRECENT