Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / لیبیا بحران حل کرنے سلامتی کونسل سے مداخلت کی اپیل

لیبیا بحران حل کرنے سلامتی کونسل سے مداخلت کی اپیل

طرابلس ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے لیبیا نے سلامتی کونسل سے اِس ملک کو درپیش بحران کے حل میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ بیرناردینو لیون کے بقول سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ لیبیا کے مخالف گروپوں کے مابین سیاسی سطح پر مفاہمت کرانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے مسائل ایسے

طرابلس ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے لیبیا نے سلامتی کونسل سے اِس ملک کو درپیش بحران کے حل میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ بیرناردینو لیون کے بقول سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ لیبیا کے مخالف گروپوں کے مابین سیاسی سطح پر مفاہمت کرانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے مسائل ایسے سنگین نہیں ہیں، جنہیں حل نہ کیا جا سکتا ہو۔ دوسری جانب لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے سلامتی کونسل سے اسلحہ درآمد کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ طرابلس حکومت کا موقف ہے کہ اُسے اسلامک اسٹیٹ اور اِسی طرح کے دیگر شدت پسند گروہوں سے نمٹننے کیلئے جدید ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT