لیبیا: دہشت گردانہ حملے میں 9 فوجی ہلاک

طرابلس۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے جنوب مشرقی شہر تازربو میں ایک فوجی چوکی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم 9 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شدت پسند تنظیم ’’داعش ‘‘نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔’العربیہ‘ کے مطابق لیبیا کی صدارتی کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تازربو شہر میں ایک فوجی چوکی پر داعش کے حملے میں کم سے کم 9 اہلکار مارے گئے۔کونسل کی جانب سے اس کارروائی کو بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد اپنے بزدلانہ حملوں میں اپنے مذموم مقاصد پورے نہیں کرسکتے۔ادھر لیبیا میں عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے بھی دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حملہ کرنے والے افراد تیونسی لہجے میں عربی بول رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT