Monday , June 25 2018
Home / دنیا / لیبیا سے رہائی کے بعد برطانوی یرغمالی وطن واپس

لیبیا سے رہائی کے بعد برطانوی یرغمالی وطن واپس

لندن۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک برطانوی ٹیچر جسے لیبیا میں عسکریت پسندوں نے چار ماہ سے زیادہ مدت تک بطور یرغمال گرفتار کر رکھا تھا، برطانیہ میں اپنے خاندان سے آج دوبارہ ملاقات میں کامیاب ہوگیا جب کہ اسے لیبیا میں رہا کردیا گیا۔ ڈیوڈ رچرڈ بولام بین الاقوامی اسکول بن غازی میں بطور پرنسپل کارکرد تھا۔ اسے جاریہ سال مئی میں اغواء ک

لندن۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک برطانوی ٹیچر جسے لیبیا میں عسکریت پسندوں نے چار ماہ سے زیادہ مدت تک بطور یرغمال گرفتار کر رکھا تھا، برطانیہ میں اپنے خاندان سے آج دوبارہ ملاقات میں کامیاب ہوگیا جب کہ اسے لیبیا میں رہا کردیا گیا۔ ڈیوڈ رچرڈ بولام بین الاقوامی اسکول بن غازی میں بطور پرنسپل کارکرد تھا۔ اسے جاریہ سال مئی میں اغواء کرلیا گیا تھا جب کہ وہ خریداری کے لئے باہر گیا تھا۔ 53 سالہ شخص شراپشائر کے علاقہ کریون آرمس کا متوطن تھا جو اپنی رہائی کے بعد برطانیہ واپس ہوگیا اور کل رات اس کی اپنے خاندان سے ملاقات ہوئی۔ وہ 2013ء میں اپنی بیوی اور ارکان خاندان سے آخری بار ملاقات کے بعد ملازمت کے لئے لیبیا روانہ ہوا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس کی رہائی مقامی سیاسی گروپس کی کوششوں کا نتیجہ ہے جنھوں نے غیر سرکاری طور پر اس کا زر تاوان ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT