Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / لیبیا سے نرسو ں کی واپسی کے لئے اومین چنڈی کا وزیر خارجہ کو مکتوب

لیبیا سے نرسو ں کی واپسی کے لئے اومین چنڈی کا وزیر خارجہ کو مکتوب

تھرواننتا پورم۔/24اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کیرالا نے مرکزی حکومت سے استدعا کی ہے کہ وہ لیبیا میں پھنسی ہوئی 18ملیالی نرسوں اور پانچ ہندوستانی مچھیروں بشمول کیرالا کا ایک مچھیرا جنہیں ایران میں قید رکھا گیا ہے کی رہائی کیلئے عاجلانہ اقدامات کرے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کے نام تحریر کردہ ایک مکتوب میں وزیر اعلیٰ اومین چنڈی نے جہا

تھرواننتا پورم۔/24اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کیرالا نے مرکزی حکومت سے استدعا کی ہے کہ وہ لیبیا میں پھنسی ہوئی 18ملیالی نرسوں اور پانچ ہندوستانی مچھیروں بشمول کیرالا کا ایک مچھیرا جنہیں ایران میں قید رکھا گیا ہے کی رہائی کیلئے عاجلانہ اقدامات کرے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کے نام تحریر کردہ ایک مکتوب میں وزیر اعلیٰ اومین چنڈی نے جہاں پھنسے ہوئے افراد کی عاجلانہ رہائی کی اپیل کی وہیں انہوں نے لیبیا کے بن غازی اور دیگر مقامات پر پھنسی ہوئی ملیالی نرسوں کے نام اور ان کے پاسپورٹ کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا کہ نرسوں کو پہلے بحری جہاز کے ذریعہ مالٹا لایا جائے اور پھر وہاں سے بذریعہ طیارہ دہلی لایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT