Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / لیبیا سے کیرالا کے نرسوں کی واپسی

لیبیا سے کیرالا کے نرسوں کی واپسی

کوچی ۔ /19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خانہ جنگی سے متاثرہ لیبیا سے کیرالا کی 12 نرسوں کا پہلا بیاچ آج صبح یہاں پہنچا ۔ یہ نرسیں لیبیا میںپھنس گئی تھیں ۔ جنہیں مرکزی حکومت کے تعاون سے براہ تیونس آج صبح 3.30 بجے یہاں انٹرنیشنل ایرپورٹ بذریعہ طیارہ لایا گیا ۔ محکمہ غیرمقیم کیرالا کی باشندوں کے امور سے وابستہ عہدیداروں سے مذکورہ نرسوں کا خیرمقدم

کوچی ۔ /19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خانہ جنگی سے متاثرہ لیبیا سے کیرالا کی 12 نرسوں کا پہلا بیاچ آج صبح یہاں پہنچا ۔ یہ نرسیں لیبیا میںپھنس گئی تھیں ۔ جنہیں مرکزی حکومت کے تعاون سے براہ تیونس آج صبح 3.30 بجے یہاں انٹرنیشنل ایرپورٹ بذریعہ طیارہ لایا گیا ۔ محکمہ غیرمقیم کیرالا کی باشندوں کے امور سے وابستہ عہدیداروں سے مذکورہ نرسوں کا خیرمقدم کیا کہ فی کس 2000 روپئے کی امداد فراہم کی ۔ لیبیا کے بدترین حالات پر ایک نرس نے بتایا کہ انہیں وہاں پر مناسب غذا اور پانی بھی نہیں دیا گیا اور خانہ جنگی کے باعث وہ موت کے سایہ میں کام کررہے تھے ۔ تاہم انہوں نے لیبیا سے بحفاظت واپسی کیلئے ہندوستانی سفارتخانہ کی کامیاب کوششوں کی ستائش کی ۔ لیبیا سے نرسوںکے دوسرے بیاچ کی اتوار کو آمد متوقع ہے ۔ مرکزی حکومت نے لیبیا میں جاریہ سال تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد تقریباً 3000 ہندوستانیوں کا تخلیہ کروایا ہے ۔جبکہ 3 سال قبل لیبیا کے حکمران کرنل قذافی کی موت کے بعد سرکاری افواج اور عسکریت پسندوں میں تصادم کا سلسلہ جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT