Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / لیبیا سے 44 نرسوں کا گروپ کیرالا پہنچ گیا

لیبیا سے 44 نرسوں کا گروپ کیرالا پہنچ گیا

کوچی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گڑبڑ زدہ ملک لیبیا میں پھنسی ہوئی 44 ہندوستانی نرسیس جب یہاں پہنچیں تو ان کے چہرے پر اطمینان اور راحت کی جھلکیاں نمایاں دکھائی دے رہی تھیں۔ یہ تمام نرسیس آج دوبئی سے یہاں پہنچیں جبکہ مزید چار نرسیس ملک کے مختلف مقامات پر پہنچنے والی ہیں۔ نان۔ ریسیڈنٹ کیرالائٹس افیئرس ڈپارٹمنٹ کے سی ای او پنا سودیپ نے میڈی

کوچی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گڑبڑ زدہ ملک لیبیا میں پھنسی ہوئی 44 ہندوستانی نرسیس جب یہاں پہنچیں تو ان کے چہرے پر اطمینان اور راحت کی جھلکیاں نمایاں دکھائی دے رہی تھیں۔ یہ تمام نرسیس آج دوبئی سے یہاں پہنچیں جبکہ مزید چار نرسیس ملک کے مختلف مقامات پر پہنچنے والی ہیں۔ نان۔ ریسیڈنٹ کیرالائٹس افیئرس ڈپارٹمنٹ کے سی ای او پنا سودیپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امارات کی فلائیٹ سے 44 نرسیس یہاں پہنچ چکی ہیں جبکہ مزید تین نرسیس دہلی پہنچیں گی اور ایک نرس ممبئی جائے گی۔ دوسری طرف مزید دس نرسوں کی کل کیرالا آمد ہوگی۔ کیرالائٹ افیئرس ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار ایرپورٹ پر نرسوں کا خیرمقدم کرنے موجود تھے جہاں ہر نرس کو فی کس 2000 روپئے ادا کئے گئے تاکہ وہ اپنی اپنی منزلوں کو پہنچ سکیں۔ اس موقع پر نرسوں کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT