Friday , August 17 2018
Home / دنیا / لیبیا: قذافی دور کے متعدد انٹلیجنس افسر جیل سے رہا

لیبیا: قذافی دور کے متعدد انٹلیجنس افسر جیل سے رہا

لیبیا ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت انصاف نے سابق مقتول لیڈر معمر قذافی دور کے متعدد عہدیداروں سمیت بعض سیاسی قیدیوں کو عارضی طورپر جیلوں سے رہا کردیاگیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا کے پراسیکیوٹر جنرل کے تحقیقات سے متعلق ڈائریکٹر کے مطابق سابق رجیم کے عہدیدار اور سیاسی رہنماؤں کو خرابی صحت کی بناء پر رہا کیا گیا ہے۔مقامی اخبارات میں شائع اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون وانصاف کے زیراہتمام قیدیوں کی رہائی کے امورکی نگران کمیٹی نے بعض قیدیوں کو رہا کرنے کی سفارش کی تھی۔ ان میں مقتول معمر قذافی کے دور میں انٹیلی جنس سے وابستہ بعض عہدیدار بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT