Monday , November 20 2017
Home / دنیا / لیبیا میں آئی ایس کو ختم کرنے امریکی فضائی حملوں کا منصوبہ

لیبیا میں آئی ایس کو ختم کرنے امریکی فضائی حملوں کا منصوبہ

واشنگٹن ۔ 8 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پینٹگان نے لیبیا میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کے بڑھتے اثر کو روکنے کیلئے تفصیلی فوجی منصوبہ وائیٹ ہاؤز کو پیش کیا ہے جن میں ٹریننگ کیمپس ، کمانڈ سنٹرس ، اسلحہ کے ذخائر اور دہشت گردوں کے نشانوں پر فضائی حملے شامل ہیں۔ ملک کے چار علاقوں میں تقریباً 30 تا 40 نشانوں کا تعین کیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد عراق اور شام کے باہر دیگر ممالک میں آئی ایس کی سرگرمیوں کو روکنا ہے ۔ لیبیا میں اس وقت مغربی پشت پناہی کے حامل دہشت گردوں کی آئی ایس جنگجوؤں سے لڑائی جاری ہیں۔ فضائی حملوں کے دوران یہ دہشت گرد زمینی کارروائی کرتے ہوئے مہم کو فیصلہ کن بناسکتے ہیں۔ لیبیا میں آئی ایس سرگرمیاں امریکہ اور اس کے مفادات کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT