Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / لیبیا میں جنوبی کوریا کے سفارت خانہ پر بندوق بردار حملہ، 2 ہلاک

لیبیا میں جنوبی کوریا کے سفارت خانہ پر بندوق بردار حملہ، 2 ہلاک

طرابلس ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے دارالحکومت میں جنوبی کوریا کے سفارت خانہ پر نامعلوم بندوق برداروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کم سے کم دو مقامی سکیورٹی کارڈس ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ بندوق برداروں نے گذرتی ہوئی کار سے سفارت خانہ کے احاطہ پر فائرنگ کی جس میں دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا

طرابلس ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے دارالحکومت میں جنوبی کوریا کے سفارت خانہ پر نامعلوم بندوق برداروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کم سے کم دو مقامی سکیورٹی کارڈس ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ بندوق برداروں نے گذرتی ہوئی کار سے سفارت خانہ کے احاطہ پر فائرنگ کی جس میں دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دونوں مہلوکین لیبیائی شہری تھے۔ یہ سفارت خانہ اگرچہ طویل عرصہ سے بند ہے لیکن جنوبی کوریا کے عہدیدار اس کو بدستور استعمال کررہے ہیں۔ جنوبی کوریا نے حملہ کی توثیق کی اور کہا کہ اس کے عملہ کے تین ارکان محفوظ ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT