Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / لیبیا میں جھڑپیں، ڈپو میں بم دھماکہ ، 60 سے زیادہ افراد ہلاک

لیبیا میں جھڑپیں، ڈپو میں بم دھماکہ ، 60 سے زیادہ افراد ہلاک

قاہرہ ۔ 22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں حکومت حامی نیم فوجی جنگجوؤں اور دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے درمیان شہر سرط میں جھڑپیں ہوئی اور ایک بم دھماکہ دارالحکومت طرابلس کے قریب ایک ڈپو میں ہوا جس سے صرف ایک دن میں 60 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ حکومت کے ترجمان اور لیبیا کے سرکاری خبررساں ادارہ نے اس کی خبر دی ۔ پہلے تو عسکریت پسندوں نے شہر پر حملہ کیا تھا لیکن سرکاری فوجوں نے اُنھیں پسپا ہونے پر مجبور کردیا ۔ 36 نیم فوجی جنگجو دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے ۔ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے مبینہ طورپر سرطِ میں اپنے ہیڈکوارٹر کے قریب تہہ خانے تعمیر کئے گئے تھے ۔ جھڑپوں کے بعد قصبہ جرابولی میں جو طرابلس کے قریب ہے جھڑپوں میں 29 شہری بھی ہلاک ہوئے ۔ جب نیم فوجی جنگجوؤں کے بیارکس پر احتجاجیوں نے حملہ کیا تو بم دھماکہ ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT