Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / لیبیا میں خود کش بم دھماکہ، 8ہلاک

لیبیا میں خود کش بم دھماکہ، 8ہلاک

بنغازی، 19 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے بنغازی صوبے میں ایک خود کش بم دھماکہ میں آج 8 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔سیکورٹی فورسز نے اس کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے گافوڈا ضلع میں یہ دھماکہ کیا۔ اس علاقے میں لیبیا نیشنل آرمی (ایل این اے ) کے کمانڈر خلیفہ ہفتار نے خود کو ایک خود ساختہ کمانڈر کے طور پر پیش کیا ہے اور مارے گئے تمام افراد ایل این اے کے اراکین تھے ۔اس سے قبل ہفتہ کو بھی ہوئے دھماکے میں ایل این اے کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔ایل این اے نے کہا تھا کہ اس جنگ میں انہوں نے 13 دہشت گردوں کو بھی مار گرایا تھا۔ایل این اے نے لیبیا میں دہشت گردی کے خلاف مہم چھیڑ رکھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT